ابنا: آئي آر آئی بی کے خبر چینل کی رپورٹ کے مطابق بریگيڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے الکٹرانیک جنگ کے میدان میں اس ہیڈکوارٹر کے ماہرین کی تین نئي کامیابیوں کی رونمائي کی تقریب میں کہا کہ ایران کے پاس دشمن کے مصنوعی سیارچوں کو منحرف کرنے کی ٹکنالوجی کے معنی یہ ہیں کہ ایران نے ایرو اسپیس ٹکنالوجی میں بے پناہ ترقی کرلی ہے اور یہ ترقی ایران نے پابندیوں کے باوجود حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الکٹرانیک جنگ کے ساز وسامان اور سبا راڈار نیز سٹیلائٹ کے کام میں خلل ڈالنے والے سسٹموں نے آج کام کرنا شروع کردیا گيا ہے ۔ ان سسٹموں سے دشمن کے فوجی اور جاسوسی مصنوعی سیارچوں کو منحرف کیا جاسکتا ہے۔.........../169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269999
خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر ان چیف بریگيڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جاسوس اور فوجی سٹیلائٹ کے کاموں میں خلل ڈالنے کی ٹکنالوجی موجود ہے۔